حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
مصعب بن سعد (رح) کہتے ہیں کہ کچھ لوگ ابن عامر کے پاس بیمار پرسی کے لئے آئے اور ان کی تعریف کرنے لگے حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا کہ میں تمہیں ان سے بڑھ کردھو کہ نہیں دوں گا میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ مال غنیمت میں سے چوری کی ہوئی چیز کا صدقہ قبول نہیں کرتا اور نہ ہی طہارت کے بغیر نماز قبول کرتا ہے۔