حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
سالم رحمتہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ؓ فرماتے تھے یہ وہ مقام بیداء ہے جس کے متعلق تم نبی کریم ﷺ کی طرف غلط نسبت کرتے ہو واللہ نبی کریم ﷺ نے مسجد ہی سے احرام باندھا ہے (مقام بیداء سے نہیں جیسا کہ تم نے مشہور رکھا ہے)۔