عبداللہ بن عباس کی مرویات
عبدالرحمن بن عابس (رح) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس ؓ سے پوچھا کیا آپ نبی ﷺ کے ساتھ عید کے موقع پر شریک ہوئے ہیں؟ فرمایا ہاں! اگر نبی ﷺ کے ساتھ میرا تعلق نہ ہوتا تو اپنے بچپن کی وجہ سے میں اس موقع پر کبھی موجود نہ ہوتا اور فرمایا کہ نبی ﷺ تشریف لائے اور دار کثیر بن الصلت کے قریب دو رکعت نماز عید پڑھائی، پھر خطبہ ارشاد فرمایا حضرت ابن عباس ؓ نے اس میں اذان یا اقامت کا کچھ ذکر نہیں کیا۔