حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ کی مرویات
شقیق (رح) کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ اور حضرت ابوموسی اشعری ؓ کے ساتھ بیٹھے ہوئے حدیث کا مذاکرہ کررہے تھے حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ کہنے لگے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا قیامت سے پہلے جو زمانہ آئے گا اس میں علم اٹھالیا جائے گا اور جہالت اترنے لگے گی اور " ہرج " کی کثرت ہوگی جس کا معنی قتل ہے۔