عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ حج تمتع نبی ﷺ نے بھی کیا ہے یہاں تک کہ آپ ﷺ کا وصال ہوگیا، حضرت صدیق اکبر ؓ نے بھی کیا ہے، یہاں تک کہ ان کا وصال ہوگیا، حضرت عمر ؓ اور حضرت عثمان ؓ نے بھی کیا ہے یہاں تک کہ ان کا بھی انتقال ہوگیا، سب سے پہلے اس کی ممانعت کرنے والے حضرت امیر معاویہ ؓ تھے گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔