عبداللہ بن عباس کی مرویات
ابو مجلز کہتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ حضرت ابن عباس ؓ سے وتر کے بارے پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وتر کی ایک رکعت ہوتی ہے رات کے آخری حصے میں، پھر میں نے حضرت ابن عمر ؓ اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بھی یہی جواب دیا۔