عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے یوم النحر یعنی دس ذی الحجہ کو اپنے صحابہ ؓ میں بکریاں تقسیم کیں اور فرمایا کہ انہیں اپنے عمرے کی طرف سے ذبح کرلو، یہ تمہارے لئے کافی ہوجائیں گی، حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کے حصے میں اس موقع پر ایک جنگلی بکرا آیا تھا۔