فضائل قرآن کریم
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: صاحب قرآن ١ ؎ کی مثال اس شخص کی سی ہے جس کے اونٹ رسی سے بندھے ہوں، جب تک وہ ان کی نگرانی کرتا رہتا ہے تو وہ بندھے رہتے ہیں، اور جب انہیں چھوڑ دیتا ہے تو وہ بھاگ جاتے ہیں ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/فضائل القرآن ٢٣ (٥٠٣١)، صحیح مسلم/المسافرین ٣٢ (٧٨٩)، وقد أخرجہ: (تحفة الأشراف: ٨٣٦٨)، موطا امام مالک/القرآن ٤ (٦)، مسند احمد ٢/٦٥، ١١٢، ١٥٦ (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: صاحب قرآن سے قرآن کا حافظ مراد ہے، خواہ پورے قرآن کا حافظ ہو یا اس کے کچھ اجزاء کا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 942
Top