حضرت عمران بن حصین ؓ کی مرویات
حضرت عمران ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر ؓ نے فرمایا میں اس شخص کو قسم دیتا ہوں جس نے نبی ﷺ سے دادا کی وارثت کے متعلق کچھ سنا ہو کہ وہ ہمیں بتادے؟ یہ سن کر ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ نبی ﷺ نے اسے ایک تہائی دیا ہے، حضرت عمر ؓ نے پوچھا تمہارے ساتھ کوئی اور بھی ہے؟ اس نے کہا مجھے معلوم نہیں، حضرت عمر ؓ نے فرمایا پھر تجھے کچھ معلوم نہیں۔