حضرت خالد بن ولید ؓ کی حدیثیں
عبدالملک بن عمیر (رح) سے مروی ہے کہ حضرت عمر فاروق ؓ نے شام میں حضرت خالد بن ولید ؓ کو معزول کر کے حضرت ابوعبیدہ بن الجراح ؓ کو مقرر کردیا تو حضرت خالد ؓ کہنے لگے کہ حضرت عمر ؓ نے تم پر اس امت کے امین کو مقرر کیا ہے، میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اس امت کے امین ابوعبیدہ بن جراح ہیں۔ اس پر حضرت ابوعبیدہ ؓ فرمانے لگے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ خالد اللہ تعالیٰ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے اور اپنے خاندان کا بہترین نوجوان ہے۔