حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ میں ایک سفر میں نبی ﷺ کے ساتھ تھا ہم لوگ ایک گھاٹ پر پہنچے تو نبی ﷺ نے فرمایا جابر ؓ گھاٹ پر کیوں نہیں اترتے میں نے اثبات میں جواب دیا نبی ﷺ اتر پڑے اور میں گھاٹ پر چلا گیا پھر نبی ﷺ قضاء حاجت کے لئے چلے گئے اور میں نے آپ کے لئے وضو کا پانی لا کر رکھا نبی ﷺ نے واپس آ کر وضو کیا پھر کھڑے ہو کر ایک کپڑے میں نماز پڑھی جس کے دونوں کناروں جانب مخالف سے اپنے اوپر ڈال لئے تھے میں نبی ﷺ کے پیچھے آ کر کھڑا ہوگیا نبی ﷺ نے مجھے کان سے پکڑ کر دائیں طرف کرلیا۔