سعد بن ابی وقاص ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے علی ؓ سے فرمایا: تم میرے لیے ایسے ہی ہو جیسے ہارون، موسیٰ کے لیے تھے، مگر اتنی بات ضرور ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١- یہ حدیث حسن صحیح ہے ٢- اور یہ سعد بن ابی وقاص کے واسطہ سے جسے وہ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کئی سندوں سے آئی ہے، ٣- اور یحییٰ بن سعید انصاری کی سند سے یہ حدیث غریب سمجھی جاتی ہے۔
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم ٢٨٣٠ (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (121)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3731