حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
عبداللہ بن دینار (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اور ایک دوسرا آدمی حضرت ابن عمر ؓ کے ساتھ تھے ایک آدمی آیا تو حضرت ابن عمر ؓ نے ہم دونوں سے فرمایا ذرا پیچھے ہوجاؤ کیونکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے اگر تین آدمی ہوں تو ایک کو چھوڑ کردو آدمی سرگوشی نہ کریں۔