حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
عبداللہ بن مالک کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابن عمر ؓ مزدلفہ میں ایک ہی اقامت سے مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھائیں خالد بن مالک نے ان سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ یہ نمازیں اس جگہ ایک ہی اقامت کے ساتھ پڑھی ہیں۔