حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی بیوی کو " ایام " کی حالت میں طلاق دے دی حضرت عمر فاروق ؓ نے نبی کریم ﷺ سے اس کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا اسے کہو کہ اپنی بیوی سے رجوع کرلے، جب وہ " پاک " ہوجائے تو ان ایام طہارت میں اسے طلاق دے دے۔ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے پوچھا کیا اس طلاق کو شمار کیا تھا انہوں نے فرمایا تو اور کیا۔