حضرت عمر فاروق ؓ کی مرویات
نافع کہتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق ؓ نے مسجد نبوی میں اسطوانہ یعنی ستون سے لے کر مقصورہ شریف تک کا اضافہ کروایا، بعد میں حضرت عثمان ؓ نے بھی اپنی توسیع میں اس کی عمارت بڑھائی اور حضرت عمر فاروق ؓ نے فرمایا کہ اگر میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ ہم اپنی اس مسجد کی عمارت میں مزید اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو میں کبھی اس میں اضافہ نہ کرتا۔