حضرت عمر فاروق ؓ کی مرویات
ربیعہ بن دراج کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی المرتضیٰ ؓ نے دوران سفر مکہ مکرمہ کے راستے میں عصر کے بعد دو رکعت نماز بطور نفل کے پڑھ لی، حضرت عمر ؓ نے انہیں دیکھا تو سخت ناراض ہوئے اور فرمایا کہ آپ کو معلوم بھی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔