حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی مرویات
حضرت ابن مسعود ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی ﷺ کے ساتھ کسی غار میں تھا کہ نبی ﷺ پر سورت مرسلات نازل ہوئی، جسے میں نے نبی ﷺ کے منہ سے نکلتے ہی یاد کرلیا، البتہ مجھے یاد نہیں کہ آپ ﷺ نے کون سی آیت ختم کی " فبای حدیث بعدہ یؤمنون " یا " و اذا قیل لہم ارکعوا یا یرکعون "