حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی مرویات
حضرت ابن مسعود ؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے ہم سے پوچھا کہ اگر تم لوگ اہل جنت کا چوتھائی حصہ ہو اور باقی ساری امتیں تین چوتھائی تو کیسا رہے گا؟ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، نبی ﷺ فرمایا اگر تم اہل جنت کا ایک تہائی ہو تو؟ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، نبی ﷺ نے فرمایا اگر تم اہل جنت کا ایک تہائی ہو تو؟ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا پہلے کی نسبت یہ تعداد زیادہ ہے، نبی ﷺ نے فرمایا اگر تم اہل جنت کا نصف ہو تو؟ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا یہ پہلے سے بھی زیادہ ہے، نبی ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن اہل جنت کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی، جن میں سے صرف تمہاری اسی صفیں ہوں گی۔