حضرت عبداللہ بن حوالہ ازدی ؓ کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن حوالہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص تین چیزوں سے نجات پا گیا وہ نجات پا گیا (تین مرتبہ فرمایا) صحابہ کرام ؓ نے پوچھا وہ کیا ہے یا رسول اللہ! ﷺ نبی کریم ﷺ نے فرمایا میری موت حق پر ثابت قدم خلیفہ کے قتل سے اور دجال۔