حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
ایک مرتبہ حضرت ابن عمر ؓ نے ایک آدمی کو دوران نماز کھیلتے ہوئے دیکھا حضرت ابن عمر ؓ نے اس سے فرمایا نماز میں مت کھیلو اور اسی طرح کرو جیسے نبی کریم ﷺ کرتے تھے راوی کہتے ہیں کہ پھر حضرت ابن عمر ؓ نے اپنی دائیں ران بائیں پر رکھ لی بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر اور دایاں ہاتھ دائیں گھٹنے پر رکھ لیا اور انگلی سے اشارہ کرنے لگے۔