حضرت معاذ بن انس جہنی کی حدیثیں۔
حضرت معاذ مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص کوئی عمارت اس طرح بنائے کہ کسی پر ظلم و زیادتی نہ کرے یا کوئی پودا لگائے تو کسی پر ظلم و زیادتی نہ ہونے پائے اسے صدقہ جاریہ کا ثواب ملتا ہے اس وقت تک جب تک خلق اللہ کو اس سے فائدہ ہوتا رہے گا۔