حضرت عبدالرحمن بن صفوان کی حدیثیں۔
حضرت عبدالرحمن بن صفوان سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو حجر اسود اور باب کعبہ کے درمیان چمٹے ہوئے دیکھا آپ نے اپناچہرہ مبارک بیت اللہ پر رکھا ہوا تھا۔ اور میں نے لوگوں کو بھی نبی ﷺ کے ہمراہ بیت اللہ سے چمٹے ہوئے دیکھا تھا۔