حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے پھل پکنے سے پہلے اس کی خریدوفروخت سے منع فرمایا ہے لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ! پھل پکنے سے کیا مراد ہے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جب اس سے خراب ہونے کا خطرہ دور ہوجائے اور عمدہ پھل چھٹ جائے۔