حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت سعید بن مسیب رحمتہ اللہ سے مروی ہے کہ میں نے اس منبر رسول ﷺ کے قریب حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ ایک مرتبہ بنو عبد القیس کا وفد اپنے سردار کے ساتھ آیا ان لوگوں نے نبی کریم ﷺ سے مشروبات کے متعلق پوچھا نبی کریم ﷺ نے انہیں جواب دیا کہ حنتم، دبا، یا نقیر سے منع فرمایا۔