عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے نبی ﷺ نے تین چکروں میں رمل کیا ہے، رکن یمانی تک آپ ﷺ اپنی رفتار سے چلتے رہتے اور جب حجر اسود پر پہنچتے تو رمل شروع کردیتے اور چار چکر عام رفتار سے لگائے اور یہ سنت ہے۔