عبداللہ بن عباس کی مرویات
ابوالطفیل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت امیر معاویہ ؓ کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا، ان کی بائیں جانب حضرت عبداللہ بن عباس ؓ تھے اور ان دونوں کے پیچھے میں تھا اور ان دونوں حضرات کی باتیں سن رہا تھا، حضرت امیر معاویہ ؓ جب حجر اسود کا استلام کرنے لگے تو حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے ان دو کونوں کا (جو اب آئیں گے) استلام نہیں کیا، حضرت معاویہ ؓ فرمانے لگے کہ ابن عباس! مجھے چھوڑ دیجئے، کیونکہ بیت اللہ کا کوئی حصہ بھی مہجور و متروک نہیں ہے، لیکن حضرت امیر معاویہ ؓ جب کسی رکن پر ہاتھ رکھتے تو حضرت ابن عباس ؓ ان سے برابر یہی کہتے رہے۔