عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے ام المومنین میمونہ ؓ کے یہاں رات گذاری، رات کا وقت ہوا تو نبی ﷺ بیدار ہو کر نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوگئے۔ حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے بھی کھڑے ہو کر اسی طرح کیا جیسے نبی ﷺ نے کیا تھا اور جا کر آپ ﷺ کی بائیں جانب کھڑا ہوگیا، نبی ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اپنی دائیں جانب کرلیا، پھر آپ ﷺ نے نماز پڑھی اور پھر لیٹ کر سو گئے حتی کہ خر اٹے لینے لگے، یہاں تک کہ جب مؤذن نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی ﷺ نے کھڑے ہو کردو رکعتیں ہلکی سی پڑھیں اور باہر تشریف لا کر فجر کی نماز پڑھائی اور تازہ وضو نہیں کیا۔