حضرت سعد مولی ابی بکر ؓ کی حدیث
حضرت سعد ؓ جو سیدنا صدیق اکبر ؓ کے آزاد کردہ غلام ہیں کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے نبی ﷺ کی خدمت میں کچھ کھجوریں پیش کیں، لوگ ایک ساتھ دو دو تین تین کھجوریں اٹھا اٹھا کر کھانے لگے، نبی ﷺ نے فرمایا اس طرح ملا کر نہ کھاؤ، بلکہ ایک ایک کر کے کھاؤ)