حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کے دور سعادت میں دو آدمیوں نے پھل آنے سے پہلے بیع کرلی لیکن اس سال پھل ہی نہیں آیا نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس کے پیسے کیوں روک رکھے ہیں؟ اس کے بعد نبی کریم ﷺ نے پھل پکنے تک بیع سلم سے منع فرمادیا۔