حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
عطیہ عوفی (رح) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ کے سامنے آیت قرآنی " اللہ الذی خلقکم من ضعف " میں لفظ ضعف " کو ضاد کے فتحہ کے ساتھ پڑھا، انہوں نے فرمایا کہ اسے ضاد کے ضمہ کے ساتھ پڑھو اور فرمایا کہ ایک مرتبہ میں نے بھی نبی کریم ﷺ کے ساتھ لفظ کو اسی طرح پڑھا تھا جیسے تم نے میرے سامنے پڑھا اور نبی کریم ﷺ نے میری بھی اسی طرح گرفت فرمائی تھی جیسے میں نے تمہاری گرفت کی۔