ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
حضرت عائشہ ؓ سے مروی ہے کہ کاش! میں بھی حضرت سودہ ؓ کی طرح نبی ﷺ سے اجازت لے لیتی اور فجر کی نماز منیٰ میں جا کر پڑھ لیتی اور لوگوں کے آنے سے پہلے اپنے کام پورے کرلیتی، لوگوں نے پوچھا کیا حضرت سودہ ؓ نے اس کی اجازت لے رکھی تھی؟ انہوں نے فرمایا نبی ﷺ نے حضرت سودہ بنت زمعہ ؓ کو قبل از فجر ہی مزدلفہ سے واپس جانے کی اجازت اس لئے دی تھی کہ وہ کمزور عورت تھیں