ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
حضرت عائشہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رات کے وقت مجھے اچانک ایام شروع ہوگئے، اس وقت میں نبی ﷺ کے پہلو میں لیٹی ہوئی تھی، سو میں پیچھے ہٹ گئی، نبی ﷺ نے فرمایا کیا ہوا؟ کیا تمہارے نفاس کے ایام شروع ہوگئے؟ انہوں نے عرض کیا کہ نہیں، بلکہ حیض کے ایام شروع ہوگئے، نبی ﷺ نے فرمایا ازار اچھی طرح لپیٹ کر پھر واپس آجاؤ۔