حضرت صدیق اکبر ؓ کی مرویات
حضرت براء بن عازب ؓ سے مروی ہے کہ جب حضور نبی مکرم، سرور دو عالم ﷺ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرکے آرہے تھے تو راستے میں آپ ﷺ کو پیاس لگی، اتفاقا وہاں سے بکریوں کے ایک چرواہے کا گذر ہوا، حضرت صدیق اکبر ؓ اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک پیالہ لے کر اس میں نبی ﷺ کے لئے تھوڑا سا دودھ دوہا اور اسے لے کر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی ﷺ نے اسے نوش فرمایا یہاں تک کہ میں خوش ہوگیا۔