صدقہ کو لوٹا نے کی حرمت کے بیان میں
ہارون بن سعید ایلی، احمد بن عیسی، ابن وہب، عمرو، ابن حارث، بکیر، سعید بن مسیب، حضرت عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس آدمی کی مثال جو اپنے مال سے صدقہ کرے پھر اپنا صدقہ لوٹائے ایسی ہے جیسے کہ کتے کی مثال جو قے کر کے پھر اپنی قے کھالے۔