شیر خوار بچے کے پیشاب کا حکم اور اس کو دھونے کے طریقہ کے بیان میں
زہیر بن حرب، جریر، ہشام، سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک شیر خوار بچہ لایا گیا تو اس نے آپ ﷺ کی گود میں پیشاب کردیا آپ ﷺ نے پانی منگوایا اور اس پر ڈال دیا۔ اسحاق بن ابراہیم، عیسی، ہشام سے بھی اسی طرح کی حدیث دوسری اسناد سے روایت کی ہے۔