مو زوں پر مسح کرنے کے بیان میں
اسحاق بن ابرہیم، علی بن خشرم، عیسیٰ بن یونس، اسحاق، عیسی، اعمش، مسلم، مسروق، حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنی حاجت کو پورا کرنے کے لئے باہر نکلے پس جب آپ ﷺ واپس آئے تو میں پانی کے برتن کے ساتھ آپ ﷺ کو ملا میں نے پانی ڈالا آپ ﷺ نے ہاتھوں کو دھویا پھر اپنے چہرے کو دھویا پھر آپ ﷺ نے اپنی کلائیاں دھونی چاہیں، جبہ تنگ تھا تو آپ ﷺ نے اپنی کلائیوں کو جبہ کے نیچے سے نکالا اور ان کو دھویا اور سر کا مسح کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا پھر ہم کو نماز پڑھائی۔