قضائے حاجت کے بعد پانی کے ساتھ استنجا کرنے کے بیان میں
زہیر بن حرب، ابوکریب، زہیر، اسماعیل، ابن علیہ، روح بن قاسم، عطاء بن ابی میمونہ، انس بن مالک ؓ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ رفع حاجت کے لئے دور تشریف لے جاتے تھے پھر میں آپ ﷺ کے پاس پانی لاتا اور آپ ﷺ اس پانی کے ساتھ استنجاء فرماتے۔