طہارت وغیرہ میں دائیں طرف سے شروع کرنے کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، اشعث، مسروق، سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہر کام میں دائیں جانب سے شروع کرنے کو پسند فرماتے تھے مثلا جوتا پہننا اور کنگھی کرنا اور طہارت حاصل کرنا۔