ستر چھپانے میں احتیاط کرنے کا بیان
اسحاق بن ابراہیم، محمد بن حاتم بن میمون، محمد بن بکر، ابن جریج، اسحاق بن منصور، محمد بن رافع، حضرت جابر ؓ بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ جب کعبہ تعمیر کیا گیا تو نبی کریم ﷺ اور عباس ؓ پتھر اٹھا کر لا رہے تھے کہ حضرت عباس ؓ نے نبی کریم ﷺ کو کہا کہ اپنا تہبند اتار کر اپنے کندھے پر پتھر کے نیچے رکھ لو آپ ﷺ نے ایسا کیا تو بےہوش ہو کر زمین پر گرپڑے اور آپ ﷺ کی آنکھیں آسمان کی طرف لگ گئیں پھر آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور فرمایا میری ازار میری ازار پھر آپ ﷺ کا تہنبد باندھ دیا گیا ابن رافع کی روایت میں گردن پر تہبند رکھنے کا ذکر ہے کندھے پر نہیں۔