جس میں استطاعت طاقت ہو اس کے لئے نکاح کے استحباب کے بیان میں
ابوعمران محمد بن جعفربن زیاد، ابراہیم ابن سعد، شہاب، زہری، حضرت سعید بن مسیب ؓ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت سعد کو فرماتے ہوئے سنا آپ ﷺ نے عثمان بن مظعون کے مجرد رہنے کو رد فرمایا اگر آپ ﷺ اسے اجازت دیتے تو ہم خصی ہوجاتے۔