ایک کپڑے میں نماز ادا کرنے اور اس کے پہننے کا طریقہ کے بیان میں
عمرو ناقد، اسحاق بن ابراہیم، عمرو، عیسیٰ بن یونس، اعمش، ابوسفیان، جابر، حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوئے فرماتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کو ایک چٹائی پر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا اور آپ ﷺ اسی پر سجدہ کرتے ہیں اور میں نے آپ ﷺ کو ایک کپڑے میں متوشحا نماز پڑھتے دیکھا۔