نمازی کے سامنے لیٹنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، خالد بن عبداللہ، ابوبکر بن ابی شیبہ، عباد ابن عوام، شیبانی، عبداللہ بن شداد بن ہاد، زوجہ رسول اللہ ﷺ ام المومنین حضرت میمونہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھتے اور سجدہ کرتے ہوئے آپ ﷺ کا کپڑا مجھ سے کبھی لگ جاتا تھا حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔