سنن ابو داؤد - مناسک حج کا بیان - حدیث نمبر 434
و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ کَانَ يُنْتَبَذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِقَائٍ فَإِذَا لَمْ يَجِدُوا سِقَائً نُبِذَ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ وَأَنَا أَسْمَعُ لِأَبِي الزُّبَيْرِ مِنْ بِرَامٍ قَالَ مِنْ بِرَامٍ
روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں
احمد بن یونس، زہیر، ابوزبیر، یحییٰ بن یحیی، ابوخیثمہ، ابوزبیر، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے لئے مشکیزے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی اور جب کبھی مشکیزہ نہ ملتا تو آپ ﷺ کے لئے پتھر کے پیالے میں نبیذ بنائی جاتی تھی لوگوں میں سے کسی نے کہا میں نے حضرت ابوزبیر سے سنا کہ وہ برتن پتھر کا تھا۔
Jabir reported that Nabidh was prepared for Allahs Messenger ﷺ in a waterskin, but if they did not find waterskin it was prepared in a big bowl of stone. One of the persons and I had heard from Abu Zubair that it was Biram (a vessel made of stone).
Top