جس وقت دو مرد اور دو خواتین ہوں تو کس طریقہ سے صف بنائی جائے؟
انس ؓ سے روایت ہے کہ وہ اور رسول اللہ تھے، اور ان کی ماں اور ان کی خالہ تھیں، تو رسول اللہ نے نماز پڑھائی، آپ نے انس ؓ کو اپنی دائیں جانب کھڑا کیا، اور ان کی ماں اور خالہ دونوں کو اپنے اور انس ؓ کے پیچھے کھڑا کیا۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد ٤٨ (٦٦٠)، سنن ابی داود/الصلاة ٧٠ (٦٠٩) مختصراً، سنن ابن ماجہ/إقامة ٤٤ (٩٧٥) مختصراً، (تحفة الأشراف: ١٦٠٩)، مسند احمد ٣/١٩٤، ٢٥٨، ٢٦١، ویأتی عند المؤلف برقم: ٨٠٦ (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 803
Top