سیدنا حسان بن ثابت ؓ کے فضائل کے بیان میں
محمد بن رافع، یحییٰ بن آدم، زہیر، عبدالملک بن سعید بن ابجر، حضرت ابوالطفیل ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس ؓ سے عرض کیا کہ میرا خیال ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ مجھ سے بیان کر کہ حضرت ابوالطفیل ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ میں نے آپ کو مروہ کے پاس اونٹنی پر دیکھا اور آپ ﷺ کے پاس بہت سے لوگ تھے راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ وہ رسول اللہ ﷺ تھے کیونکہ وہ لوگ یعنی صحابہ ؓ نہ تو آپ ﷺ کو چھوڑتے تھے اور نہ ہی آپ ﷺ سے دور ہوتے تھے۔