منی میں نماز قصر کر کے پڑھنے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواسامہ، عبیداللہ بن عمر، نافع، ابن عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے منیٰ میں دو رکعتیں پڑھی ہیں آپ کے بعد حضرت ابوبکر ؓ نے بھی اور حضرت ابوبکر ؓ کے بعد حضرت عمر نے بھی اور حضرت عثمان ؓ نے بھی اپنی خلافت کی ابتداء میں دو رکعات پڑھی ہیں پھر حضرت عثمان چار رکعتیں پڑھنے لگ گئے تو حضرت ابن عمر ؓ جب امام کے ساتھ نماز پڑھتے تھے تو چار رکعت پڑھتے تھے اور جب وہ اکیلے نماز پڑھتے تو دو رکعت نماز پڑھتے۔