مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان
یحییٰ بن یحیی، ہشیم، یحییٰ بن ابی اسحاق، انس بن مالک ؓ روایت ہے کہ فرمایا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کی طرف نکلے تو آپ ﷺ دو دو رکعت پڑھتے رہے یہاں تک کہ آپ ﷺ واپس لوٹ آئے، میں نے عرض کیا آپ ﷺ مکہ مکرمہ میں کتنا ٹھہرے؟ آپ نے فرمایا دس (روز)۔