مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن بشار، غندر، ابوبکر بن محمد بن جعفر، شعبہ، یحییٰ بن یزید بنائی ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس ؓ سے قصر نماز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ جب تین میل یا تین فرسخ کی مسافت میں سفر کرتے تو دو رکعت نماز پڑھتے۔ راوی شعبہ کو شک ہے کہ میل کا لفظ ہے یا فرسخ کا۔