صدقہ الفطر مسلمانوں پر کھجور اور جو سے ادا کرنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، یزید بن زریع، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے رمضان کا صدقہ آزاد، غلام، مرد عورت پر کھجور یا جو سے ایک صاع واجب کیا ہے لوگوں نے اس کی قیمت کے اعتبار سے نصف صاع گندم مقرر کرلی۔